Login

Lost your password?
Don't have an account? Sign Up

آئوٹ آف سکول مہم کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر کنونشن کا انعقاد

اسلام آباد(نا مہ نگار)سرکاری تعلیمی اداروں میں آئوٹ آف سکول بچوں کے داخلوں کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر سہالہ سیکٹر میں کنونشن کا انعقاد،اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے یونیسکو کے تعاون سے تعلیم فانڈیشن نے تین فیڈرٹیچرز کے کنٹریکٹ ایریا ایجوکیشن آفیسرکے حوالے کر دئیے،اے ای او نازمین سہیل کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں سہالہ سیکٹر میں اہداف سے بڑھ کر بچوں کو داخل کیے ہیں،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ماڈل سکول سہالہ میں منعقدہ کنونشن میں سیکٹر کے اداروں کے سربراہان اور بچوں کو مدعو کیا گیا تھا جہاں بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز اور ملی نغموں پر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایریاایجوکیشن آفیسر نازمین سہیل کا کہنا تھا آئوٹ آف سکول بچوں کے داخلوں میں کمیونٹی کا کردار اہم ہے سروے کے مطابق 1342رجسٹرڈ آٹ آف سکول بچوں کاٹارگٹ مکمل کرنے میں تعلیم فانڈیشن سمیت غیر سرکاری تنظیموں کا کردار کسی صورت نہیں جھٹلایا جا سکتا۔

Source: NAWAI WAQAT

https://www.taaleemfoundation.tfvti.org

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*